Daughters (urdu)

Looking for a gift for your daughter? Here's one that one father requested us to print..

ان کو آنسو بھی جو مل جائیں تو مسکراتی ہیں
بیٹیاں تو بڑی معصوم ہیں، جذباتی ہیں

اپنی خدمت سے اتر جاتی ہیںدل میں سب کے
ہر نئی نسل کو تہذیب یہ سکھلاتی ہیں

ان سے قائم ہے تقدس بھی ہمارے گھر کا
صبح کو اپنی نمازوں سے مہکاتی ہیں

لوگ بیٹوں سے ہی رکھتے ہیں توقع لیکن
بیٹیاں اپنی، برے وقت میں کام آتی ہیں

بیٹیاں ہوتی ہیں پرنور چراغوں کی طرح
روشنی کرتی ہیں جس گھر میں چلی جاتی ہیں

اپنے سسرال کا ہر غم چھپا لیتی ہیں
سامنے ماں کے جب آتی ہیں تو مسکراتی ہیں

بیٹیوں کی ہے زمانے میں انوکھی خوشبو
یہ وہ کلیاں ہیں جو صحرا کو بھی مہکاتی ہیں

ایک بیٹی ہو تو کھل اٹھتا ہے گھر کا آنگن
گھر وہی ہوتا ہے، پر رونقیں بڑھ جاتی ہیں

فاطمہ زہرا کی تعظیم کو اٹھتے تھے رسول
محترم، بیٹیاں اس واسطے کہلاتی ہیں

اپنے بابا کے کلیجے سے لپٹ کر منظر
زندگی جینے کا احساس دلا جاتی ہیں

کلام: منظر بھوپالی
Subscribe